سرائے نورنگ، دیر ینہ دشمنی پر فائرنگ، افغان مہا جرسمیت 2افراد جاں بحق 

سرائے نورنگ، دیر ینہ دشمنی پر فائرنگ، افغان مہا جرسمیت 2افراد جاں بحق 

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تھانہ گمبیلا کی حدود بچکن احمدزئی میں تین خانہ بدوش خواتین کی گھر سے چار تولہ زیورات چوری کرنے کی کوشش ناکام بنادی پولیس نے تینوں خواتین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے زیورات برآمد کرلی۔اس سلسلے میں گمبیلا پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ غلام محی الدین ولد محمد آیاز سکنہ بچکن احمدزئی نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ روز وہ اپنی اراضی میں موجودتھا کہ گھر سے اہلیہ نے فون پر اطلاع دی کہ وہ ہمسایہ کے گھر گئی تھی واپسی پر گھر جارہی تھی کہ ان کے گھر سے تین خانہ بدوش،کپڑا فروش خواتین کو نکلتے دیکھا جب وہ گھر پہنچی تو صندوق کاتالہ ٹوٹا ہوا پایا صندوق چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ خانہ بدوش خواتین نے چار تولہ چوری کرکے لی گئی تھی۔پولیس نے ان کا پیچھا کیا اور تینوں خواتین کو پکڑ کر ان سے چوری شدہ زیورات برآمد کرلی اور گمبیلا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -