نوشہرہ کے عوام کیلئے آج کا دن اہمیت کا حامل ہے، عطاء الرحمان
نوشہرہ(بیورورپورٹ)جمعیت علما اسلام ف کے سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے کہا ہے کے-آج نوشہرہ کے عوام کے لیے انتہائی غیرت کا دن ہیں - آج ہم نوشہرہ کے عوام کے لییجرگہ لیکر آئے ہیں پختون قوم جرگے کو کھبی خالی ہاتھ جانے نہیں دیتی،جے یو آئی نے مسلم لیگ ن کا جرگہ تسلیم کیا تھا اور اپنا امیدوار مسلم لیگ ن کے حق میں دستبردار کیا تھا:-آج ہم جرگہ کررہے ہیں کہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کو کامیاب کرے:-آج کے جلسے نے ثابت کیا کہ انیس فروری کو پی ڈی ایم کے حمایتی یافتہ امیدوارکا جیت یقینی ہے ان خیالات کا اظہار جمیعت علما اسلام خیبر پختونخوا کے امیر مولانا عطا الرحمان نے نوشہرہ کلان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے:- نیازی آپ کے بیٹ کا دستہ نکل چکا ہوں اور انیس فروری کو اختیار ولی خان آپ کو کلین بولڈ کرے گے- حکمران جماعت نے 2018 میں آپ کے حق پر ڈاکا ڈالا تھا - تمام کارکنان محطاط رہے کہ اس بار ان کو ایسا نہ کرنے دے نوشہرہ کے غیور عوام اپنا فیصلہ انیس فروری کو اپنا قرض اتارو - ہماری عزتیں آپ کے ہاتھوں میں ہے، ہماری اس بہن کو ہمیں شرمندہ نہ ہونے دے - انیس فروری کے شام کو مسلم لیگ ن کو کامیاب کر کے مریم نواز کو سر۔ پر دوپٹہ ڈالیں گے ۔