ریسرچ سکالر آصف علی شاہ نے ایم فل مکمل کرلی
چکدرہ(نمائندہ پاکستان)ریسرچ سکالر آصف علی شاہ نے ایم فل مکمل کرلی،شعبہ شماریات عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طالب علم نے”فورکاسٹنگ کروڈ آئل پرائسز یوزنگ سپروائزڈ مشین لرننگ اینڈ ٹائم سیریزٹیکینکس“ کے موضوع پراپنے مقالے کاکامیابی سے دفاع کیا،ان کا تعلق لوئردیر کے گیٹ وے چکدرہ سے ہے، شعبہ شماریات عبدالولی خان یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر محمد عامر ان کے سپروائزرجبکہ چیئرمین شعبہ شماریات اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور ان کے بیرونی ممتحن تھے،شعبہ شماریات عبدالولی خان یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز نے ریسرچ سکالر سید آصف علی شاہ اور ان کے سپروائزر ڈاکٹر محمد عامر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں اس کامیابی پر مبارکباددی ہے، ادھر سکالر سید آصفٖ علی شاہ نے اپنی اس کامیابی کو اپنی محنت، اساتذہ کی بہتر رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قراردیاہے۔