موٹر سائیکل سواروں کی فائر نگ سے نوجوان جان بحق،دوسرا شدید زخمی

موٹر سائیکل سواروں کی فائر نگ سے نوجوان جان بحق،دوسرا شدید زخمی

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر تھانہ سروکلی کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان جان بحق دوسرا شدید زخمی۔  واقعہ شبقدر سمنات میں پیش آیا جان بحق نوجوان بیت اللہ خواجہ وس شبقدر کا رہائشی تھا جبکہ زخمی نوجوان تیمور ولد سید غلام ساکن حلیم زئی شبقدر۔ جان بحق اور زخمی ہونے والے دونوں نوجوان مزدوکار تھے شام کو گھر واپسی پر سمنات کمال کور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دونوں پر  فائرنگ کی جس سے بیت اللہ ولد پرویز خواجہ وس موقع پر جان بحق جبکہ تیمور ولد سید غلام ساکن حلیم زئی زخمی ہوگیا جان بحق نوجوان بیت اللہ کی لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر پوسٹ مارٹم کے لئے جبکہ زخمی نوجوان تیمور ولد سید غلام کو علاج کیلئے پشاور ہسپتال منتقل کیا گیا تھانہ سروکلی پولیس سٹیشن میں واقعہ کی رپورٹ نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی عشا کے بعد  جان بحق نوجوان بیت اللہ کی لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر میں ورثا کے حوالے کر دی گئی رات بھر جان بحق نوجوان بیت اللہ کی لاش گھر میں پڑی تھی جبکہ جمعرات کی صبح 9 بجے لواحقین اور علاقہ عوام نے لاش کو اٹھا کر شبقدر بازار کے مین چوک میں احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے لے گئے شبقدر بازار کے مین چوک میں احتجاجی مظاہرین نے لاش رکھکر حکومت اور محکمہ پولیس سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا مظاہرین نے مین چوک کے چاروں اطراف شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے بند رکھا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ مشران حاجی قادر خان آف سمنات۔ ملک کرامت شاہ۔ حاجی ظفر علی خان اور مقتول کے لواحقین نے کہا کہ اپنے علاقے میں لوگوں کی جان و مال محفوظ نہیں پولیس انتظامیہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہیں جس کی وجہ سے لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں اور مجبورا سڑکوں پر نکل آتے ہیں انہوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غریب مزدور کار کو شہید پیکج دیں اور زخمی نوجوان کا علاج کرے بعد ازاں ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان نے مظاہرین سے مذاکرات کے دوران یقین دلایا کہ شبقدر پولیس بہت جلد قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرینگے جس پر مظاہرین نے لاش اٹھا کر اپنا احتجاج ختم کر دیا اور شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -