مرکزی تنظیم تاجران کے وفد کی ایس پی سٹی عتیق شاہ سے ملاقات

مرکزی تنظیم تاجران کے وفد کی ایس پی سٹی عتیق شاہ سے ملاقات

  

پشاور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخوا صدر ملک مہر الہی،  سیکرٹری اطلاعات شہزاد احمد صدیقی، نیو کلاتھ مارکیٹ صدر حاجی ندیم روف،  گنج بازار صدر سرفراز خان نے ایس پی سٹی عتیق شاہ سے ملاقات کرتے ہوئے۔ ایس پی سٹی تعینات ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ملاقات میں تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا ایس پی سٹی عتیق شاہ کی تاجر برادری کے لئے خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا   تاجروں کا کے وف کا کہنا تھا کہ افسران بالا کا بطور ایس پی سٹی عتیق شاہ کو ذمہ داری سونپنا اہل پشاور اور تاجر برادری کے لئے خوش آہین فیصلہ ہے ایس پی سٹی عتیق شاہ نے تاجر وفد کا مبارکباد پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ سابقہ روایات کو قائم رکھتے ہوئے پشاور شہر میں امن و امان قائم رکھنے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنے فرائض کو بخوبی سر انجام دیں گے۔ تاجر برادری کے ساتھ ملکر تعاون کرتے ہوئے اس شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -