آئس نوجوان نسل کے لئے زہر قاتل ہے،ڈاکٹر زاہد اللہ 

 آئس نوجوان نسل کے لئے زہر قاتل ہے،ڈاکٹر زاہد اللہ 

  

مردان (بیورورپورٹ)ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہدا للہ خان نے کہاہے کہ آئس نوجوان نسل کے لئے زہر قاتل اور اس مہلک نشے سے طلباء طالبات کو بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے پولیس موت کے سوداگروں سے آہنی ہاتھ سے نمٹ رہی ہے اور منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھا رہی ہے وہ ضلع میں جاری انسداد منشیات مہم کے حوالے سے گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 2مردان  میں آگاہی سمینارسے خطاب کررہے تھے جہاں وہ مہمان خصوصی  تھے ڈی پی او نے ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے کہا کہ آئس جیسے مہلک نشے کی انسدادکے حوالے سے آگاہی مہم دور حاضرکا اہم تقاضا ہے، خصوصاً طلباء و طالبات کو منشیات بالخصوص آئس کی وباء سے بچاکر ان کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ آئس کے سوداگروں کے قلع قمع کیلئے سرگرم عمل اور معاشرے کو منشیات کی وباء سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  مردان پولیس کی جانب سے آئس کے سمگلروں اور اس کے فروخت کرنیوالوں کے خلاف بھر پورکاروائیاں جاری ہیں جن سے بھاری مقدار میں منشیات و آئس برآمد کیا گیا ہے سیمینار کے آخر میں سوال وجوا ب کا سیشن بھی ہوا کالج کے پرنسپل محمد ابرار نے ڈی پی او مردان کو اعزازی شیلڈ پیش کی اس موقع پر ڈی پی او نے کالج کے احاطے میں پواد لگاکر شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -