خیبر پختونخواہ انڈر 21 گیمز  27 فروری کو منعقد ہوں گے

خیبر پختونخواہ انڈر 21 گیمز  27 فروری کو منعقد ہوں گے

  

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)خیبر پختون خواہ انڈر 21 گیمز 27 فروری کو منعقد ہوں گے۔اج ضلعی سپورٹس افس بونیر میں سپورٹس افیسر کے ساتھ مختلف کھیلوں کے ایسوسی ایشن کے صدور کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں محکمہ تعلیم مردانہ اور زنانہ کی افسران نے شر کت کی۔میٹنگ میں ٹرائلز کے لئے مختلف پہلو پر بحث ہو ئی۔مختلف کھیلوں کے ٹرائیلز بونیر ضلع کے مختلف مقامات پر منعقد کئے جائیں گے۔میل ہاکی ڈگر۔باسکٹ بال عزالی پبلک سکول۔ٹیبل ٹینس الفاروق پبلک سکول ویٹ لفٹنگ یونیورسل جیمز سواڑی،مارشل ارٹ کے مقابلے افضل جیم تورورسک منعقد ہوں گے۔جبکہ فی میل گیمزڈگر گرلز کالج ہاشم سر میں منعقد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹرائیلز کے خواہشمند کھلاڑی اپنی شرکت یقینی بنائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -