پی کے 53 میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا،عبدالسلام

پی کے 53 میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا،عبدالسلام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان)صوبائی اسمبلی کے رکن عبد السلام آفریدی نے کہاہے کہ پی کے53میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا گیا ہے۔ بجلی، گیس، سڑکوں اور گلی کوچوں کی پختگی کے ساتھ ساتھ علاقے میں سکولوں کی اپ گریڈیشن پر بھی تیزی کے ساتھ کام جاری ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم92.6مردان کے پروگرام چاپیر چل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے عوامی مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لئے احکامات صادر کئے۔عبد السلام آفریدی نے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں میں اس حلقے کے منتخب نمائندوں نے اس حلقے کو بری طرح نظرانداز کیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ مختلف یونین کونسلوں میں سڑکیں ٹھوٹ پھوٹ کے شکار ہیں اور ا س جدید دور میں ایسے علاقے تھے جہاں پر بجلی اور گیس کی سہولت میسر نہیں تھی۔ موجودہ صوبائی حکومت نے اس حلقے میں عوامی مسائل کے حل کے لئے ایک ارب روپے سے زائد ترقیاتی فنڈ ریلیز کیا ہے جس کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مردان دورے کے موقع پر ہسپتالوں میں تعمیر و مرمت کے کاموں کے لئے 1100ملین روپے ریلیز کئے ہیں اور بہت جلد یہ منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اداروں میں اصلاحات کے دو رس نتائج مرتب ہو ر ہے ہیں۔ڈھائی سال میں حکومت نے ہر ادارے میں اصلاحات کئے ہیں جس سے عوام کو فائدہ مل رہا ہے۔انہوں نے سینٹ انتخابات میں مردان سے دو سینٹرز کو نامزد کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ سینٹرز کے منتخب ہونے سے سینٹ میں مردان کی نمائندگی زیادہ ہو جائے گی اور عوامی مسائل بھی اچھے طریقے سے حل ہونگے۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ہمیں مہنگائی کا احساس ہے اور جلد ہی اس پر بھی قابو پالیں گے۔