پشاور،ایریگیشین ایمپلائز کا بھرتیوں کیخلاف احتجاج

پشاور،ایریگیشین ایمپلائز کا بھرتیوں کیخلاف احتجاج

  

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبرپختونخوا ایریگیشن ایمپلائزفیڈریشن نے ٹیوب ویلزایریگیشن ڈویژن پشاورمیں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین کی قیادت فیڈریشن کے قائمقام صدرصداقت علی خان،جنرل سیکرٹری ربنوازخٹک اور سیکرٹری انفارمیشن محمداکرام سمیت دیگرکررہے تھے مظاہرین کاکہناتھاکہ ٹیوب ویلزایریگیشن ڈویڑن میں 2004-5 سے سیاسی بنیادوں پربھرتیاں کی جارہی ہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو بار بار نظراندازکیاجارہاہے اس کے علاوہ میرٹ لسٹ میں بھی کئی بار ردوبدل کی گئی جس پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور سیکرٹری ایریگیشن،چیف انجینئرسا?تھ ودیگرمتعلقہ حکام فوری طور پر نوٹس لے کر بھرتیاں منسوخ کی جائیں اور میرٹ لسٹ کے مطابق ریٹائرڈملازمین کے بچوں کو بھرتی کیاجائے ورنہ فیڈریشن خیبرپختونخوااسمبلی کے سامنے دھرنادیگی اورکسی بھی ناخوشگوارواقعہ کی ذمہ داری ایریگیشن انتظامیہ اورحکومت پرعائد ہوگی انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلے پر فوری نوٹس لیں ورنہ ملازمین احتجاج میں شدت لائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -