وزیر ستان سٹوڈنٹس یونین کا مطالبات کے حل کیلئے مظاہرہ

وزیر ستان سٹوڈنٹس یونین کا مطالبات کے حل کیلئے مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی  نے وزیرستان کے علاقہ شوال اورر ازبن میں کرفیوں اور قبیلوں میں زمینی تنازعہ کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزیرستان میں کرفیو ختم کرے جبکہ وہاں ددو قبیلوں کے درمیان زمین کے تنازعہ کو حل کرے تاکہ وزیرستان میں امن کی فضا برقرار رہے مظاہرے کی قیادت  سوسائٹی کے عہددیدارا عطاء اللہ اور دیگر نے کی جبکہ مظاہرے میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں نعرے درج تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ حالیہ وانا،شوال اور راز بن کے علاقوں میں کرفیو ہے جسکی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو چکی ہے اور علاقہ کے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہے انہوں نے کہا کہ وزیرستان میں دو  قبیلوں کے درمیان زمینی تنازعہ بھی ایک دیرینہ مسلہ جسکو بر وقت حل کرنا چاہئے کیونکہ اس میں خون ریزی کا خدشہ ہے اور وزیرستان کی عوام مزید بد امنی کی متحمل نہیں ہوسکتی انہوں ن ے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرستان میں لگائی کرفیو ہٹائی جائے اور قبیلوں کے درمیان زمینی تنازعات کو حل کر کے علاقہ میں امن قائم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -