عوام کو درپیش مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے، قلندر خان لودھی 

عوام کو درپیش مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے، قلندر خان لودھی 

  

پشاور(نیوزرپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر مال حاجی قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی مشکلات اور مسائل حل کرنے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کیلیے کوشاں ہے لوگوں کو محکمہ مال سے متعلق مسائل اور پیچیدگیاں دور کرنے کیلئے محکمہ میں انقلابی اصلاحات پر عمل درآمد تیزی سے جاری ہے پورے صوبہ میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہاہے جس سے اراضی و جائیداد کا ریکارڈ مستقل بنیادوں پر محفوظ رہیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ضلع کرک میں سروس ڈیلیوری سنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈپٹی کمشنر کرک عبدالغفور شاہ اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے ایس ڈی سی سنٹر کے مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کیا جبکہ اس موقع پر ڈی بی ایم حفیظ اللہ نے وزیرمال کو سنٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی صوبائی نے کہا کہ پورے خیبر پختونخوا میں لینڈ ریکارڈ کو محفوظ بنانے کیلیے 58سروس ڈیلیوری سنٹرز کھولے جائینگے  7 اضلاع میں 24سروس ڈیلیوری سنٹرز کو فعال کرکے عوام کیلیے کھول دئیے گئے ہیں جبکہ باقی سنٹرزکا افتتاح بھی  بہت جلد ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ ان سنٹرز کے قیام سے سائلین کو انتقالات فرد وغیرہ کے اجرامیں بے جاتاخیرسے نجات مل جائیگی اور ایک صاف شفاف نظام کے تحت لوگوں کو پرانے کاغذات جو بارش، سیلاب,طوفان،زلزلہ یادوسرے قدرتی آفات کی وجہ سے ضائع، خراب یا ادھر اْدھر ہوجاتے  جسکی وجہ سے لوگوں کو جائیدادکا ریکارڈ محفوظ رکھنے میں کافی مشکلات اور دشواریاں پیش ہوجاتی ان سے چٹھکارا مل جائیگا انہوں نے کہاکہ سروس ڈیلیوری سنٹر کا بنیادی مقصد عوام کو ایک چھت کے نیچے جائیداداور اراضی کے متعلق تمام تر سہولیات کی فراہمی ہے اور عوامی شکایات کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کاروائی ہوگی انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ مال کی تاریخ میں پہلی بار پٹواریوں کی کمپیوٹرٹرئینگ کا آغاز ہوگیا ہے چھ ماہ دورانیہ کا جدید خطوط پر مبنی پٹواری ٹریننگ کورس بشمول جی آئی ایس اور جدید سروے کاآغاز بھی ہواہے پٹواریوں کی شفاف سیلیکشن کیلئے ملک میں پہلی دفعہ ایٹا کے ذریعے طریقہ کار وضع کیاگیا ہے جبکہ ریونیو دربار میں عوام کے سامنے سرکاری حکام جوابدہ ہونگے صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عوامی شکایات اور کرپشن کے خلاف محکمہ مال کے سینئیر افسران کی عوام کو کالز اور 30 دن کے اندر کاروائی کرنا تاریخ ساز اقدام ہے قلندر لودھی نے کہا کہ پشاور میں ریونیو اکیڈمی کا قیام بھی عمل میں لایا گیاہے تاکہ عملے کو عوامی خدمت کی جدید تربیت دی جاسکےٖ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -