نوشہرہ،پراپرٹی ٹیکس کی وصولی  میں 28 فروری تک رعایتی توسیع 

نوشہرہ،پراپرٹی ٹیکس کی وصولی  میں 28 فروری تک رعایتی توسیع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نوشہرہ نے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے لئے حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے مالیاتی قوانین میں ترمیم پر عمل درآمد کرتے ہوئے موجودہ ٹیکس اور سابقہ بقایات کی مد میں رعایت دیتے ہوئے 28فروری تک توسیع کر دی جبکہ کئی ہزار موٹرسائیکلوں کے نمبر پلیٹس کی بھی ایکسائز آفس سے وصولی کی بھی وارننگ دی اس سلسلے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نوشہرہ کے ضلعی افسر فواد اقبال اور اسسٹنٹ ایکسائز افسر نوشہر وحید خان نے کہا ہے کہ نوشہرہ کے جن جن علاقوں میں عوام کے ذمے پراپرٹی ٹیکس واجب الااد ہیں وہ28فروری تک ادا کرکے  خیبر پختونخواہ حکومت کی مالیاتی قوانین میں گئی ترمیم پراپرٹی ٹیکس برائے مالی سال 2020-2021کے موجودہ ٹیکس اور سابقہ بقایاجات کی یکمشت ادائیگی میں دی گئی رعایت سے مستفیدہو جائیں انہوں نے مزید کہا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیس میں کئی ہزار موٹرسائیکلوں کے نمبر پلیٹس پڑے ہوئے ہیں سائیلان وہ وصول نہیں کر رہے ہیں اور قانونی و اصل نمبر پلیٹس کی بجائے غیر قانونی نمبر پلیٹس استعمال کرکے جرم کے مرتکب ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے تمام موٹرسائیکل، موٹرکار اور دیگر گاڑیاں جو اصل نمبر پلیٹاستعمال نہیں کر رہی ہے وہ غیر قانونی تصور ہو تی ہے اس لیے محکمہ ایکسائزنوشہرہ کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بناتے ہوئے اپنی گاڑیوں پر اصل نمبر پلیٹس لگائیں اور اپنے ذمے پراپرٹی ٹیکسز سمیت دیگر تمام ٹیکسز بروقت ادا کرتے ہوئے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔