صوابی،ٹریفک حادثات،1 جانبحق 4 خواتین سمیت 7 زخمی

صوابی،ٹریفک حادثات،1 جانبحق 4 خواتین سمیت 7 زخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ)ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جب کہ چار خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گدون صنعتی بستی روڈ پر ڈمپر اور رکشے کے مابین تصادم کے نتیجے میں رکشے میں سوار بیس سالہ سلمان سکنہ ملک آباد جاں بحق جب کہ آٹھائیس سالہ خالد شدید زخمی ہو گیا۔ دریں اثناء کرنل شیر خان کلے کے مقام پر ڈاگئی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور تیز رفتار لوڈر کے مابین تصادم کے نتیجے میں تیز رفتار لوڈر میں سوار چار خواتین 45سالہ مسماۃ (ب)، 20سالہ مسماۃ (ش)، 22سالہ مسماۃ (س)اور 15سالہ مسماۃ (ن) جب کہ ایک شخص 65سالہ شیر علی ساکنان چھوٹا لاہور شدید زخمی ہو گئے۔ اسی طرح صوابی مردان روڈ پر چار باغ کے مقام پر موٹر سائیکل کے حادثے میں پچاس سالہ مراد خان اور پچیس سالہ خوشدل ساکنان صوابی شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو سول ہسپتال ٹوپی اور کالو خان کو منتقل کر دیئے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -