سینیٹر لیاقت خان ترکئی کے کاغذات نامزدگی درست قرار

سینیٹر لیاقت خان ترکئی کے کاغذات نامزدگی درست قرار

  

 صوابی(بیورورپورٹ) سینیٹر لیاقت خان ترکئی کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے گئے۔جمعرات کی صبح سینیٹر لیاقت خان ترکئی الیکشن آفس پشاور پہنچے جہاں جانچ پڑتال کے دوران ان کی کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی، ایم این اے عثمان خان ترکئی، وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے صنعت وتجارت عبدالکریم خان، ایم پی اے محمد علی ترکئی، ایم پی اے رنگیز خان اور سینیٹر ذیشان خانزادہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ لیاقت خان ترکئی نے پارٹی کی جانب سے سینیٹ الیکشن لڑنے کے لئے امیدوار نامزد ہونے پر کاغذات نامزدگی گذشتہ روز الیکشن کمیشن آفس پشاور میں جمع کرائے تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -