شبقدر، منشیات کیخلاف عمائدین،علماء اور پولیس کا مشترکہ اجلاس

شبقدر، منشیات کیخلاف عمائدین،علماء اور پولیس کا مشترکہ اجلاس

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی)پی کے 60 شبقدر میں آئس نشہ اور دیگر منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس منعقدہ اجلاس میں علما کرام علاقائی مشران سماجی تنظیموں کے عہدیداروں  اور پولیس انتظامیہ نے شرکت کی  اجلاس حجرہ  سابقہ ایم پی اے و سینیٹر  مرحوم حاجی دلاور خان مہمند کے فرزند ملک ریاست علی خان مہمند  کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں شبقدر کے مختلف علاقوں کے مشران اور علما کرام  ملک حاجی زیت اللہ خان ملک رابت خان قومی وطن پارٹی کے رہنماوں ملک اقرار خان ملک ملتان خان مولانا نور رحمان  مولانا اکبر خان۔ مولانا نیاز محمد  ملک حبیب اللہ ایم سی ون حلیم زئی کے  سابقہ نائب ناظم خانزیب تاج خان حاجی نیاز گل۔ گل نشان خان۔ قیوم خان سماجی شخصیات عارف احسان شیراز مہمند  دیگر عمائدین اور تھانہ شبقدر کے ایس ایچ او جوہر شید خان اور دیگر نے کہا کہ  منشیات فروش معاشرے کے دشمن ہیں مکروہ اور لعنتی دھندہ کرنے والے افراد نے نوجوان نسل کو تباہ و برباد کر دیا   مقررین نے کہا کہ آئس نشہ اور دیگر منشیات نے کئی ماوں کی گودیں اجاڑ دیں باہمی اتحاد و تعاون سے منشیات پر قابو پایا جاسکتا ہے  انہوں نے شبقدر  پولیس انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف شبقدر بھر میں کاروائیاں کرے علاقہ عوام پولیس کے شانہ بشانہ ہونگے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ منشیات کی روک تھام اور مکمل خاتمے کے لیے شبقدر کے تمام علاقوں میں جرگے منعقد کرائنگے  اور ہر یونین کونسل میں کمیٹی بنائینگے تاکہ شبقدر اور مضافاتی علاقوں کو منشیات سے پاک کیا جائے تھانہ شبقدر کے ایس ایچ او جوہر شید خان  نے کہا کہ منشیات فروشوں اور  دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور علاقہ مشران علما کرام اور عوامی سماجی حلقوں کی تعاون سے بہت جلدعلاقہ کو آئس نشہ آور دیگر منشیات سے پاک کرینگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -