چیئرمین قائمہ کمیٹی شاداد خان کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

چیئرمین قائمہ کمیٹی شاداد خان کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

  

پشاور(نیوزرپورٹر)کمیٹی کے چیئرمین و ممبر صوبائی اسمبلی شاداد خان نے اجلاس کی صدارت کی۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اراکینِ صوبائی اسمبلی و ممبرانِ کمیٹی طفیل انجم، وقار احمد خان، حافظ عصام الدین، ملیحہ علی اصغر خان، روی کمار، رنجیت سنگھ، عنایت الرحمان اور خوشدل خان کے علاوہ سیکرٹری محکمہ اوقاف و مذہبی امور شاھد سہیل خان، ڈپٹی سیکرٹری اعزازاللہ، ایڈمنیسٹریٹر جمالدین اور دیگر متعلقہ انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر محکمہ اوقاف و مذہبی امور سے متعلق اسمبلی فلور پر اٹھائے گئے سوالات و تحفظات کی روشنی میں تفصیلی بحث سمیت محکمے کی جاری کردہ منصوبوں، نئے اہداف و درپیش مسائل بارے شرکاءِ مجلس و کمیٹی چیئرمین کو تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں محکمہ اوقاف کی اراضی کا نقشہ و متعلقہ معلومات اگلے اجلاس میں پیش کرنے اور تفصیلی بریفنگ دینے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں 2013 سے اب تک محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی زمینیں سرکاری محکموں کے حوالگی سے متعلق تمام تفصیلات بھی اگلے اجلاس میں پیش کرنے دینے پر زور دیا گیا۔ممبرانِ کمیٹی نے محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی اراضیوں سے متعلق لیز و کرایہ جات ایگریمنٹ کیلئے وضع شدہ قوانین و اصول بارے تفصیلات پیش کرنے پر بھی زور دیا۔اس موقع پر محکمہ اوقاف کی اراضی قابضین سے واہ گزار کرنے اور اس سلسلے میں ضلع مردان کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر تحصیلوں کی سطح پر آئمہ کرام و خطبا کو ماہانہ اعزازیہ دینے سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات و وضع شدہ اصول بارے بھی تفصیلاً غوروخوض کیا گیا۔اجلاس میں بنوں، ہنگو، صوابی، دیر اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ہندو برادری کیلئے شمشان گھاٹ تعمیر کرنے اور اس حوالے سے محکمانہ اقدامات بارے بھی تفصیلی بحث ہوئی۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مساجد و مدرسوں کی تعمیر سے متعلق منصوبے بارے بحث سمیت اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے طلبا کیلئے وضائف کے اجرا ء سے متعلق تفصیلات و معلومات بھی زیر بحث آئے۔اجلاس میں انتظامی افسران کا محکمہ اوقاف و مذہبی امور سے متعلق بریفنگ پر شرکاء نے اطمنان کا اظہار کیا۔ چئیرمین قائمہ کمیٹی شاداد خان نے معزز ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محکمہ کو اگلے جلاس کیلئے مجوزہ تیاریاں پوری کرنے پر بھی زور دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -