موجودہ حکومت نے ملک کو قرضوں میں جکڑ دیا، امیر مقام 

موجودہ حکومت نے ملک کو قرضوں میں جکڑ دیا، امیر مقام 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن کے خیبر پختون خوا کے صوبائی صدر امیرمقام نے کہا ہے کے موجودہ نااہل سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو قرضوں  کی دلدل میں دھکیل دیا ہے آئے روز مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے غریب عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ حکمران عیاشی میں مصروف ہے نوشھرا  حلقہ پی کے تریسٹھ کے امیدوار ایک قابل اور محنتی انسان ہے  ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر امیر مقام نے  نوشہرہ  میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے پی کے تریسٹھ نوشہرہ کا الیکشن نااہل حکمرانوں کے خلاف ہیں:- اس نالائق کو سندھ اور بلوچستان کے عوام نے مسترد کردیا ہے اب پختونوں کی عزت کا سوال ہے کہ اس نا اہل کو ووٹ کے زریعے مات دیکر جواب دو مہنگائی اوربے روزگاری نے عوام کا جینا محال کردیا ہے-نوشہرہ کے عوام پر اب منخصر ہے کہ اب اس نالائق کو شکست د ملکی معیشت بیڑا غرق کردیا،عمران خان انڈر پر قرضے لے رہا ہے سعودی عرب کا قرضہ چھکانے کے لیے چین سے 13 فیصد پر قرضہ لیکر عوام کا بیڑا غرق کردیا- نوشہرہ کے عوام انیس فروری کو اس نالائق حکومت کے نمائندے کا ضبط کرے گے - پی ٹی آئی درمیان دراڑیں پڑچکی ہیں - ان ٹانگیں کانپ رہی ہے۔مولانا عطاالرحمان -پرویز خٹک نے نوشہرہ کے عوام کو آپس میں لڑایا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -