نان کسٹم پیڈ سامان سمگل  کرنے کی کوشش ناکام بھاری مقدار میں برآمد

  نان کسٹم پیڈ سامان سمگل  کرنے کی کوشش ناکام بھاری مقدار میں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے حیات آباد کی حدود میں نان کسٹم پیڈ سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ غیرملکی کپڑا، شیمپو، مئیکروویو،استریاں اورجوسر برآمد کرلیا۔ سامان کو قانونی کارروائی کی خاطر کسٹم حکام کے حوالے کر کے کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ ڈویژن طاہر شاہ وزیر کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر اے ایس پی حیات آباد ناصر محمود کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد محمد علی نے نان کسٹم پیڈ اشیاء کے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کاروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ  5عددتان غیر ملکی کپڑا،12کاٹن شیمپو،11عددمئیکروویو،5عدداستریاں اور4عددجوسر برآمد کرلیا ہے۔ کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی نان کسٹم پیڈ اشیاء براستہ خیبر، پہلے پشاور اور بعد ازاں ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ تمام اشیاء کو ٹیکس کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم حکام کے حوالے کر کے کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے