نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا موجودہ حکومت کا وژن،اسد عمر
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کی بہتری کیلئے حکومت ترجیحی بنیا دوں پر اقدامات کر رہی ہے، پاکستان میں نوجوان آبادی کی ایک بہت بڑی صلاحیت موجود ہے جس کو مناسب طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے،موجودہ حکومت کا وژن بھی یہی ہے ان نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔جمعرات کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شفاعت علی شا ہ نے وزا ر ت منصو بہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر کو ایپلی کیشن سوٹ اور سنٹرل کے حوالے سے پریزنٹیشن پیش کی۔ وزیر اعظم کامیا ب جوان پروگرام کیلئے ڈیٹا شما ر یا تی نظام، سی ای او، این آئی ٹی بی، منصوبہ بندی کے اعلی افسران اور کامیاب جوان پروگرام کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔سی ای او این آئی ٹی بی نے وزیر کو مختلف ا ی آ فس اجزا، کاروبار کے جی او پی رولز کی تعمیل، عملدرآمد کی حیثیت، پرا جیکٹ کے مسائل اور اس کے مستقبل میں مجوزہ اقدامات سے آگاہ کیااورکہا این آئی ٹی بی تمام 40وزارتوں ا و ر ڈویژنز اور 107سرکاری محکموں کو ای آفس سسٹم کیلئے خدمات فراہم کررہی ہے۔ این آئی ٹی بی نے وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کیلئے سنٹرل ڈیٹا شماریاتی نظام بھی پیش کیااو ر بتایا گیا یہ ڈیش بورڈ پاکستان کے عام لوگوں تک رسائی پائیگا، ہنرمند نوجوانوں اور مختلف پروگراموں کے تحت ان کو مواقع فراہم کرکے حکومت سے متعلق نوجوانوں سے متعلق ا قد ا مات کو بڑی حد تک سہولت فراہم کرے گا۔ اسد عمر نے این آئی ٹی بی کی کاوشوں کو سراہا اور ملک میں نوجوانوں کو شامل کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کیلئے زیادہ سے زیادہ حمایت کا یقین دلایا۔
اسد عمر