قانون نافذکر نیوالے اداروں کا منشیات کیخلاف کردار قابل تعریف: اعجاز شاہ 

قانون نافذکر نیوالے اداروں کا منشیات کیخلاف کردار قابل تعریف: اعجاز شاہ 

  

 کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہاہے کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا منشیات کی روک تھام میں کردار قابل تعریف ہے،سمندری راستے سے منشیات سمگلنگ پر مکمل طور پر قابو پا لینا ایک بہت بڑی کامیابی ہو گی،مکران کوسٹل لائن پر سمگلنگ کے خاتمے کیلئے بروقت اور موثر اقدامات لئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کراچی میں منشیات کے خاتمے کیلئے میری ٹائم کوآرڈینیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اینٹی نارکوٹکس فورس کیساتھ مل کر میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی، پاکستان کوسٹ گارڈ اور پاکستان کسٹمز منشیات کی سمگلنگ کا خاتمہ کر سکتے ہیں، اس کیلئے تمام اداروں کا ساتھ چلنا بہت اہم ہے،اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ ساحلی علاقوں کی حدود میں اپنی کاروائیوں میں تیزی لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے بروقت کارروائی میں مدد حاصل ہوگی، منشیا ت فروشوں کیخلاف سخت ایکشن لینے میں بالکل تاخیر نہیں ہونے دیں گے،مجرموں کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ منشیات سے پاک معاشرے کی تکمیل تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ 

اعجاز شاہ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -