سیالکوٹ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا

سیالکوٹ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا

  

   لاہور (سٹی رپورٹر(مخالفین کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو کر پندرہ روز تک موت و حیات کی کشمکش سے دو چار 20سالہ نوجوان مبین سرور گزشتہ روز جناح ہسپتال لاہور میں جان کی بازی ہار گیا، مقتول کے ورثا ء کا لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ۔ مقتول کے والد محمد سرور نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے غمزدہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی دردمندانہ اپیل کی ہے۔ چند روز قبل سیالکوٹ کینٹ کچہری میں پیشی سے واپسی پر مخالفین نے رحیم پور کے نوجوان مبین سرور پر فائرنگ کر دی تھی۔

۔ سوگوار خاندان نے وزیراعظم سے اپیل کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا تحریک انصاف کی حکومت میں عوام کے لیے انصاف کا حصول ایک    "خواب "ہی رہے گا؟؟

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -