اقبال ٹاؤن میں گرین بیلٹ سے اینٹیں اور قیمتی جنگلے چوری
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)بیروزگاری اور بھوک کے خوفناک نتائج سامنے آ گئے، صوبائی وزیر ہاؤسنگ سکیم میاں محمود الرشید کے حلقے کامران بلاک سے مہران بلاک، نشتر بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن کی گرین بیلٹ سے اینٹیں اور جنگلے چوری ہونا شروع ہو گئے 15دنوں میں 500فٹ گرین بیلٹ رات کے اندھیرے میں توڑ کر چور اینٹیں اور لوھے کا جنگلا لے گئے، اہل علاقہ سراپا احتجاج، پی ایچ اے بھی اپنی گرین بیلٹس کی حفاظت سے محروم۔ اہل علاقہ نے روزنامہ پاکستان کو بتایا وفاقی وزیر تعلیم اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ کے حلقے میں یر گرین بیلٹس گزشتہ اڑھائی سال سے بن رہی ہیں دو دفعہ من پسند افراد سے کام شروع ہوالیکن عملاََ مکمل نہیں ہو سکی،چوروں کا گروہ ایک دن گرین بیلٹ کو تھوڑا توڑتا ہے دوسرے دن گدھا گاڑی پر سارا سامان رات کے اندھیرے میں چوری کر لیتا ہے عوام کی بے حسی ہے کوئی انہیں روکتا بھی نہیں۔ وفاقی اور صوبائی وزیر نوٹس لیتے ہوئے ٹوٹ پھوٹ کا شکار گرین بیلٹس کو بنائیں اور چوری ہونے سے بھی بچائیں۔