چیئرمین لاہور بورڈ مرزا حبیب علی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

چیئرمین لاہور بورڈ مرزا حبیب علی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر) ڈاکٹر مرزا حبیب علی  چیئرمین لاہور بورڈ نے گزشتہ روز  اپنے عہدے کا چارج لیا۔اس سے پہلے سائیس فاؤنڈیشن میں بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر ریسرچ، ممبر فنانس بھی اپنی خدمات سرانجام دیں انہوں نے 190 پبلک یونیورسٹیز کی مانیٹرنگ اور 1500 پی ایچ ڈی اور ہزاروں تعلیمی ماہرین کی ٹریننگ بھی کی ۔انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین وقت پر دفترآئیں اور انتہائی ایمانداری کے ساتھ اپنا کام سرانجام دیں۔ ادارے کی فلاح اور نیک نامی کیلئے  ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین نے ادارے کی ورکنگ بہتر کر کے ISO سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی کوشش کا بھی اظہار کیا۔ بعد میں ایک بورڈ ملازم  نذیر بھٹی کلرک کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں ہونے والی  تقریب میں  شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ اویس سلیم اور کنٹرولر روبینہ اقبال ، اسلم گجر صدر اور شاہ نواز بھٹی سیکرٹری جنرل ویلفیئر ایسوسی ایشن نے بھی شرکت کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -