تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں،عامر صدیق

تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں،عامر صدیق

  

  لاہور(سٹی رپورٹر)تجارت کا پیشہ سنت نبوی ہے اسلام میں دیانت دار تاجروں کو صدیقین میں شمار کیا جاتا ہے اور تاجر برادری کو اس پیشے کو ایک عبادت سمجھ کر کرنا چاہئے، ملک کی معیشت میں تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،مرکزی آئرن مرچنٹس ایسو سی ایشن مصری شاہ لوہا مارکیٹ کے صدر چوہدری عامر صدیق نے ان خیالات کا اظہار شمالی لاہور میں حلال چکن کی جدید برانچ کی افتتاحی تقریب خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی آئرن مرچنٹس ایسو سی ایشن مصری شاہ لوہا مارکیٹ کے صدر چوہدری عامر صدیق تھے،جبکہ تقریب میں مقامی تاجر راہنماؤں اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔جن میں قابل ذکر سید پرویز شاہ زیدی،چوہدری محمد بشیر کمبوہ،لالہ محمد یوسف خان بھی شامل تھے۔ اس موقع پر چوہدری عامر صدیق نے کہا کہ حلال چکن والوں نے کسٹمرز کو ہائی جینک اور جدید ترین مشینری سے ذبح کردہ صاف ستھری اور صحت مند گوشت ارزاں نرخوں پر مہیا کرنے کا جو منصوبہ شروع کیا ہے یہ قابل ستائش ہے۔

بحیثیت مسلمان تاجر برادری کو اللہ تعالیٰ اور رسول پاک کے مطابق حلال روزی کمانے کیلئے دیانت داری اور محنت کے ساتھ کاروبار کرنا چاہیئے جائز منافع حاصل کرنے سے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ آپ کی کمائی میں برکت ہو گی اور کاروبار میں وسعت کو ہوگی انشاء  اللہ۔تقریب کے آخر میں خصوصی دعا کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -