اعظم مارکیٹ کے اطراف ٹریفک مسائل حل کئے جائیں،زمان نصیب

اعظم مارکیٹ کے اطراف ٹریفک مسائل حل کئے جائیں،زمان نصیب

  

لاہور(سٹی رپورٹر) اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور اینڈ کراچی بلاک کے صدر ملک زمان نصیب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،تاجروں کے مسائل مارکیٹ میں سہولیات ترقیاتی اقدامات اور فلاحی تجاویز اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، لاہور اینڈ کراچی بلاک کے صدر ملک زمان نصیب نے کہا کہ تاجر برادری ریاست کا وفادار اور ملک کا ذمہ دار طبقہ ہے۔ اعظم کلاتھ مارکیٹ کے اطراف بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور آمدورفت کو آسان بنانے کیلئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔ 

 ہیوی ٹرانسپورٹ رکشوں ودیگر ٹریفک کے اژدھام کو مربوط اور بہتر پلان دینے کی ضرورت ہے۔

 اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور اینڈ کراچی بلاک کے تاجروں اور اس تجارتی سیکٹر کے حقوق سہولیات کی فراہمی مسائل کے  حل کیلئے ہماری کاوشیں متعلقہ فورمز پر جاری ہیں۔ تاجر بھائیوں کے مینڈیٹ اور اعتماد کو خدمت اور موثر بہتر انداز میں ترجمانی کرتے ہوئے نبھائیں گے۔ اعظم کلاتھ مارکیٹ میں ساز گار کاروباری ماحول کی فراہمی کاروبار میں مزید بہتری لائے گی جس سے ملکی معیشت پھلے پھولے گی۔ حکومت مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کرے۔ اجلاس میں خواجہ اعجاز احمد، امتیاز خان، میاں امداد حسین گوشی، حاجی عامر، قیصر بٹ، شیخ عارف، ملک اکرم کلو اور چوہدری زاہد حسین بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں شریک تاجر رہنماوں نے صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور اینڈ کراچی بلاک ملک زمان نصیب کی تجاویز اور اقدامات کو تاجروں کیلئے بہتری کی امید قرار دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -