وزیر اعظم قوم کو قرضوں کی دلدل  سے باہر نکالیں گے،شگفتہ سجاد

وزیر اعظم قوم کو قرضوں کی دلدل  سے باہر نکالیں گے،شگفتہ سجاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سمن آباد ٹاؤن حلقہ این اے 126کی صدر شگفتہ سجاد نے کہا ہے کہ شہر شہر کرپشن کے مشاعرے کیلئے جمع ہونے والے قوم کو یہ کیوں نہیں بتاتے کہ ملک آج جن گھمبیر حالات کا شکار ہے وہ ان کی '' تجربہ کاری '' کانتیجہ ہے،کیا آئی پی پیز کے معاہدے تحریک انصاف کے دور میں ہوئے۔وہ حلقے کی خواتین کے وفد سے گفتگو کررہی تھیں۔

 ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تو حکومت میں آتے ہی ماضی کے قرضوں اورسود کا بوجھ اتارنے میں لگ گئی،حکومت نے جتنے بھی غیر ملکی اداروں سے قرضے لئے وہ سابقہ حکومت کے قرض اوران کی سود کی ادائیگی میں جارہے ہیں،وزیر اعظم پر عزم ہیں کہ ہم نے پاکستان کو نئے قرضے لے کر پرانے قرضے اتارنے کے گھن چکرسے باہر نکالناہے۔