وزیراعظم کی قیادت میں ملک مثبت سمت میں گامزن ہے، چوہدری ارشد
لاہور(سٹی رپورٹر)آر کے بلڈرز کے سی ای او چوہدری راشد نے کہا ہے کے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک مثبت سمت میں گامزن ہے۔ حکومت کی طرف سے رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے لیے حالیہ کیے گئے اقدامات خوش آئند ہیں جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ چوہدری راشد نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر توجہ نہیں دی۔ کرونا کے پیش نظر جب تمام دنیا لاک ڈاون کر رہی تھی، وزیراعظم نے کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے مراعات اور لاک ڈاؤن کی چھوٹ کا اعلان کرکے غریب مزدوروں کے روزگار بچا لیے۔ چوہدری راشد نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو سینیٹ الیکشن جیتنے میں کوئی مشکل حائل نہیں ہے۔اور پی ڈی ایم کی پیسے کے زور پر نشستیں خریدنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔