دارالشفقت مردانہ میں چیریٹی پلازہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

دارالشفقت مردانہ میں چیریٹی پلازہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) انجمن حمایتِ اسلام کے زیرِ انتظام دارالشفقت (مردانہ) ملتان روڈ پر چیریٹی پلازہ کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ صدر انجمن حمایتِ اسلام جسٹس (ر) غلام محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل میاں انجمن محمد منیر، انجینئرنگ ایڈوائزر زبیر عمران خواجہ، سیکرٹری فنانس انجمن مرزا خادم حسین جرال، سیکرٹری تعلیم انجمن ڈاکٹر شوکت علی، سیکرٹری ویلفیئر انجمن سیّد سخی حسین بخاری، کرنل (ر) محمد سلیم ملک و دیگر کے ساتھ افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔ اس سے قبل سیکرٹری تعمیرات انجمن محمد ایوب خان نے عہدیداران کو تعمیراتی منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔ 

سیکرٹری جنرل انجمن میاں محمد منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیریٹی پلازہ کی تعمیر کے لیے فنڈز کی کوئی کمی نہیں۔ اس منصوبے سے انجمن کی آمدن میں اضافہ ہو گا۔ انھوں نے سیکرٹری تعمیرات کو ہدایت کی کہ وہ منصوبے کے حوالے تمام معزز اراکین کے ساتھ رابطہ رکھیں اور ان کی مشاورت کے بغیر کوئی کام نہیں ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ انجمن حمایتِ اسلام کے تمام معزز اراکین یکساں ہیں، اور باہمی اتفاق سے ادارے کی ترقی کے لیے فی سبیل اللہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کے بعد منصوبے کی جلد تعمیر اور کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -