آئی ایم ایف کے قرض سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،میاں نعیم الدین

  آئی ایم ایف کے قرض سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،میاں نعیم الدین

  

 لاہور(پ ر)پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے 50 کروڑ ڈالر کی نئی قسط کی منظوری سے مہنگائی کا نیاطوفان آئے گا جس سے غریب کا جینا محال ہو جائے گا۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھی ماضی کے حکمرانوں کی راہ پر چلتے ہوئے پاکستان کوآئی ایم ایف کی غلامی میں دھکیل دیا ہے، آنے والی نسلوں کو بھی مقروض کردیاہے۔

، اب مہنگائی اور بے روز گاری سے پریشان غریب عوام کا خون نچوڑ کر آئی ایم ایف کو قرضوں کی قسطیں ادا کی جائیں گی۔پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین نے کہاکہ قوم کا بال بال قرض میں جکڑا ہواہے جبکہ حکمران مزید قرض ملنے پر کامیابی کے دعوے کرتے پھرتے ہیں، ماضی اور موجودہ حکمرانوں کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام بدحال ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا زراعت میں بہتری لانے کا لیکچر بھی قوم نے سن لیا، ملک کے کروڑوں کسان پریشان ہیں چھوٹے کسانوں کی حالت ناقابل بیان ہے، ملک کا کسان، دہقان اور نوجوان مایوسی کا شکار ہے،زرعی مداخل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی بوری کی قیمت میں 30 سے 40 فیصد اضافہ ہوا، زرعی مشینری پر ٹیکس کی وجہ سے قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا، کسانوں کو ناقص بیج اور کھاد ملتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -