گذارہ الاؤنس کی مد میں 11کروڑ کا اجراء خوش آئند،سائرہ زاہد

گذارہ الاؤنس کی مد میں 11کروڑ کا اجراء خوش آئند،سائرہ زاہد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف شالیمار ٹاؤن شعبہ خواتین لاہور کی صدر سائرہ زاہد رانا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مستحقین کی بحالی اور ان کے گذر اوقات کیلئے بھر پور مالی امداد فراہم کررہی ہے اس ضمن میں مستحقین میں گذارہ الاؤنس کی مد میں 11کروڑ روپے کا اجراء خوش آئند اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مستحقین کو مالی امداد کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کیں ہیں اور اب انہیں دفاتر کے چکر کاٹنے نہیں پڑیں گے بلکہ حکومت کی طرف سے 8257سے میسیج موصول ہوگا اور مستحق اپنے گھر کے قریب ہی یو بی ایل،اومنی سینٹر سے اپنی پوری رقم وصول کرلیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف شالیمار ٹاؤن کی خواتین عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سائرہ زاہد رانا نے کہا کہ تحریک انصاف وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے غریب اور مستحق افراد کی بحالی کیلئے کام کررہی ہے اور ان کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے انہیں بذریعہ موبائل سروس آسانی سے مالی امداد کی رقوم فراہم کررہی ہے۔اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔گذارہ الاؤس اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے یہ رقم ذکواتہ و عشر ڈسٹرکٹ لاہور کی جانب سے فراہم کی جارہی ہے جس کے تحت فی کس9ہزار روپے جبکہ نابینا افراد میں 12ہزار روپے تقسیم کیے گئے ہیں تاکہ وہ معاشرے کا اہم حصہ بن سکیں اور ان کی گھریلو ضروریات بھی پوری ہوسکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -