راجہ جنگ میں گیس کے بل زائد آنے پر شہری بلبلا اٹھے

    راجہ جنگ میں گیس کے بل زائد آنے پر شہری بلبلا اٹھے

  

راجہ جنگ(نامہ نگار)  راجہ جنگ شہر میں محکمہ سوئی گیس کی طرف سے دو ماہ بعد زائد بل آنے پر صارفین بلبلا اٹھے۔صارفین سوئی گیس کو گزشتہ ماہ بل موصول نہ ہوئے تاہم اس ماہ بل آئے تو بلوں پر موجود اضافی رقم نے صارفین کے ہوش اڑا دئیے۔معلوم ہوا کہ محکمے نے میٹروں کی بندش کو بہانہ بنا کر ہزارو ں روپے کے اضافی بل بھجوا دیے جبکہ مختلف صارفین سوئی گیس کے مطابق ان کے میٹر درست چل رہے ہیں۔ شہریوں  نے محکمہ سوئی گیس کے اعلی افسران سے مطالبہ کیاہے کہ ان کے بل درست کئے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -