پنجابی زندہ دلوں کی زبان ہے،پروفیسر عبدالمنان خرم

پنجابی زندہ دلوں کی زبان ہے،پروفیسر عبدالمنان خرم

  

لاہور(پ ر)یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز اور ایوان اقبال کمپلیکس کے اشتراک سے مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں اعلامیہ جاری کیا گیا کہ پنجابی کو نصاب کا لازمی حصہ بنایا جائے اور پورے پنجاب میں ہر سطح پر پنجابی کا مضمون لازمی مضامین کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے وزیر ثقافت پنجاب فیصل انور نے کہا کہ ہمیں پنجابی کے فروغ کے ساتھ ساتھ اس کے تحفظ کے لیے بھی کوشاں ہونا ہوگاڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف پنجابی لینگویج اینڈ کلچرل سٹیڈیز پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نبیلہ رحمان نے کہا کہ پنجابی کے فروغ میں بڑی رکاوٹ نئی نسل کو زبان کے استعمال سے روکنا ہے۔۔ چیئرمین یونیک  پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ پنجابی زندہ دلوں کی زبان ہے۔

 اور اس زبان کی مٹھاس کو پوری دنیا میں مانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی زبان کو بولنے اور اس کو سیکھنے سے پنجابی ادب کو باآسانی سمجھا جا سکتا ہے اور اسی ادب میں ہمیں اپنی روایات اور ثقافت کی اصل جھلک نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز طلبہ کی تربیت اس انداز سے کر رہا ہے کہ وہ مستقبل میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالتے وقت دیانت داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کر سکیں۔تقریب میں ایڈمنسٹریٹر ایوان اقبال انجم وحید، ریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر امجد علی خان، ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری، ایڈیشنل ڈائریکٹر یونیک گروپ سید ندیم عالم، مینیجر میڈیا اینڈ کمیونیکشنز زنیر چوہدری کے علاوہ اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -