ڈاکٹروں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانا خوش آئند،پی ایم اے

ڈاکٹروں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانا خوش آئند،پی ایم اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (جنرل رپورٹر) پی ایم اے پنجاب کا ہنگامی اجلاس صدر ڈاکٹر تنویر انور کی صدارت میں پی ایم اے ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹر کرنل (ر) غلام شبیر، ڈاکٹر عاطف، ڈاکٹر اظہار احمد،چوہدری، ڈاکٹر اشرف نظامی، ڈاکٹر شاہد ملک،ڈاکٹر طلحہ شیروانی نے شرکت کی۔اجلاس میں کہاگیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں موجود ڈاکٹرز کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگانا نہائت خوش آئند اقدام ہے۔
 پی ایم اے پنجاب نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس وبا میں نہ صرف سرکاری بلکہ پرائیویٹ سیکٹر نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ حکومت پنجاب پرائیویٹ سیکٹرز میں موجود ڈاکٹر ز اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو بھی ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری کرئے۔اجلاس میں ڈاکٹر ساجد مصطفی کی ڈیڑھ کروڑ روپے کے تاوان کے عوض رہائی کی وجہ سے ڈاکٹرز کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے۔ تاحال ملزموں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا جو کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ پی ایم اے پنجاب حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ڈاکٹر ساجد مصطفی کو تاوان کی رقم واپس دلائی جائے۔