تمام اہم شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے،گل محمد مرزا

تمام اہم شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے،گل محمد مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)  پاکستان میں قومی سطح پر معاشی زرعی تعلیمی تدریسی معاشرتی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ حکومت گلی محلہ ٹاون کی سطح پر فنی علوم کے فروغ کی آگہی مہم چلائے۔ جدید ترین ٹیکنالوجیز میڈیکل سائنس الیکٹرونکس و دیگر ہنر تعلیمی امور کے ساتھ طلبا اور نئی نسل کو سکھائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا نے ملکی معاشی حالات پر اپنے بیان میں کیا۔

 کہ بزنس مین اور بزنس سیکٹر کی عزت افزائی پاکستان کی معیشت کو تاریک راہوں سے نکال کر روشن منزل تک لے جائے گی۔ سمال ٹریڈر مینوفیکچرر چھوٹے کاروباری طبقے کو سبسڈیز ریلیف اور آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں۔ حکومت ایسی پالیسیز متعارف کروائے جس سے تاجر اور ریاست کا رشتہ مضبوط ترین ہمدرد ساتھی ثابت ہو۔ دو طرفہ اعتماد اور تحفظ کی فضا سے بزنس سیکٹر اور ملکی  ترقی اڑان بھرسکتے ہیں۔