چیف جسٹس ہائیکورٹ کی ہدایت پر ضلعی عدلیہ کی خصوصی انسپکشنز جاری 

 چیف جسٹس ہائیکورٹ کی ہدایت پر ضلعی عدلیہ کی خصوصی انسپکشنز جاری 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی ہدایت پر ضلعی عدلیہ کی خصوصی انسپکشنز کا سلسلہ جاری ہے،تشکیل دی گئی انسپکشن ٹیمیں مزید دو اضلاع چنیوٹ اور خوشاب کی ضلعی عدالتوں کی انسپکشن کررہی ہیں، سپیشل انسپکشن میں زیرالتواء مقدمات کا ریکارڈاور عدالتی رجسٹرز کی مکمل انسپکشن کی جائے گی،انسپکشن ٹیموں کی جانب سے عدالتی قوانین کے مطابق زیرِ سماعت فوجداری و دیوانی مقدمات سمیت متفرق درخواستوں کے احکامات اور فیصلہ جات، گواہان کے بیانات اور آئندہ تاریخیں دینے کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ انسپکشن ٹیمیں کسی موزوں وجوہات کے بغیر تاریخیں دینے کا ریکارڈ بھی چیک کررہی ہیں،انسپکشن ٹیمیں جلد انصاف کی فراہمی کے حوالے سے گزشتہ سال 12 اکتوبر کی لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں جلد اور معیاری فیصلوں اور کیس مینجمنٹ سسٹم کا بھی جائزہ لے رہی ہیں، انسپکشن ٹیمیں اپنی مفصل رپورٹس مرتب کرکے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائیں گی۔

 انسپکشنز جاری

مزید :

صفحہ آخر -