نجی ہاؤسنگ سکیم سہولیات کیس وکیل کو ایل ڈی اے کے جواب کاجائزہ لینے کی ہدایت

  نجی ہاؤسنگ سکیم سہولیات کیس وکیل کو ایل ڈی اے کے جواب کاجائزہ لینے کی ہدایت

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کور ٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے نجی ہاؤسنگ سکیم میں سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف کیس میں درخواست گزار کے وکیل کو ایل ڈی اے کے جواب کاجائزہ لینے کی ہدایت کردی،دوران سماعت فاضل جج نے استفسار کیا کہ سکیم کی منظوری کے بعدترقیاتی کاموں سے متعلق کیا قانون ہے؟جس پر ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ قانون کے تحت کسی بھی سکیم کوترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے پانچ برس دئیے جاتے ہیں،فاضل جج نے کہا کہ کیاایسی ہاؤسنگ سکیموں کے پلاٹ ایل ڈی اے اپنے پاس نہیں رکھتا؟ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ فارمنائٹس ہاؤسنگ سکیم کامعاملہ نیب میں ہے۔

سہولیات کیس

مزید :

صفحہ آخر -