چیف جسٹس کانامکمل چالان پربرہمی کا اظہا ر،آئندہ سماعت پرآئی جی کی طلبی

چیف جسٹس کانامکمل چالان پربرہمی کا اظہا ر،آئندہ سماعت پرآئی جی کی طلبی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے اخراج مقدمہ کے کیس میں نامکمل چالان پربرہمی کا اظہا ر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرآئی جی پنجاب کو آر پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ اورڈی پی او سے رپورٹ لے کرعدالت میں پیش ہونے کا حکم دیاہے،فاضل جج نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ کیایہ مذاق نہیں کہ نامکمل چالان ہی عدالت پیش کردیا گیا،تفتیش کے معاملے پرپولیس کی یہ کیاکارکردگی ہے،آئی جی کوعلم ہونا چاہیے کہ ان کے ماتحت افسران کیا کررہے ہیں،ملزم کے وکیل کا موقف ہے کہ اس کے موکل پرسرکاری جنگل سے لکڑیاں چوری کرنے کا بے بنیاد الزام ہے،چالان میں مقدمے کے مدعی تحصیلدارکی ضمنی بھی نہیں لکھی گئی ہے، بلاجوازمقدمے کوجان بوجھ کرلٹکایاجارہا ہے۔

نامکمل چالان

۔

مزید :

صفحہ آخر -