واپڈ فاؤنڈیشن کی اضافی ٹیکس وصولی کیخلاف درخواستوں پرحکم امتناعی میں توسیع 

    واپڈ فاؤنڈیشن کی اضافی ٹیکس وصولی کیخلاف درخواستوں پرحکم امتناعی میں ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے واپڈ فاؤنڈیشن ودیگر کی اضافی ٹیکس وصولی کے خلاف دائردرخواستوں پراپنے حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیاہے۔واپڈ فاؤنڈیشن و دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں میں لیسکو،ایف بی آر فیسکو سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا گیاہے کہ ایف بی آر واپڈا فاؤنڈیشن سے ساڑھے 7فیصد سے 10فیصد تک ٹیکس وصول کررہاہے،10فیصد تک ٹیکس وصول کرنا غیر قانونی اور  ادارے پر بوجھ ہے،ایف بی آر کی جانب تین فی صد تک ٹیکس وصولی قانوناً جائز ہے،ایف بی آر کے اضافی ٹیکس وصولی کے خلاف ایکشن لیا جائے اورایف بی آر کو 3 فیصد ٹیکس وصول کرنے کا حکم جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ایف بی آر کی جانب سے اضافی ٹیکس وصولی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واپڈ فاؤنڈیشن

مزید :

صفحہ آخر -