ایف آئی اے میں سب انسپکٹر بھرتی کیس،وفاقی حکومت سے جواب طلب

ایف آئی اے میں سب انسپکٹر بھرتی کیس،وفاقی حکومت سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے میں سب انسپکٹر کی میرٹ کے برعکس بھرتیوں کیخلاف دائر درخواست پرایف آئی اے اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیاہے،جسٹس عائشہ اے ملک نے شہری محمد جہانزیب کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں وفاقی حکومت او ٹی ایس اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایف آئی اے میں میرٹ کے خلاف بھرتیاں کی گئیں،ایف آئی اے کی میرٹ لسٹ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہوچکی ہے،ایف آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں سے میرٹ پر آنے والوں کی حق تلفی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ غیر قانونی بھرتیوں کو روکنے اورایف آئی میں میرٹ پر بھرتیوں کے حوالے سے حکم جاری کیا جائے۔
 سب انسپکٹر بھرتی

مزید :

صفحہ آخر -