اعشاریہ میں قیمتیں مقرر کرنا بھی  حکومتی پالیسی کا حصہ ہے، ہائیکورٹ

  اعشاریہ میں قیمتیں مقرر کرنا بھی  حکومتی پالیسی کا حصہ ہے، ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس فیصل زمان خان نے غیر ضروری درخواست دائر کرنے پر شہری پر 5لاکھ روپے ہرجانہ عائد کرنے سے متعلق شاہزانہ کاظمی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیاہے،درخواست گزار کی جانب سے مختلف اشیا ء کی اعشاریہ میں قیمتیں مقرر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاتھا،عدالتی فیصلے میں کہا گیاہے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں اور نہ ہی درخواست گزار نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی بارے بتایا، اعشاریہ میں قیمتیں مقرر کرنا بھی حکومتی پالیسی کا حصہ ہے اور پبلک انٹرسٹ کا معاملہ کوئی جادوئی چھڑی نہیں جو ہر کسی کے ہاتھ میں دے دی جائے۔
اعشاریہ

مزید :

صفحہ آخر -