ہائیکورٹ حملہ کیس کے  حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے، وکلاء تنظیموں کا چیف جسٹس سے مطالبہ 

    ہائیکورٹ حملہ کیس کے  حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے، وکلاء تنظیموں کا چیف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے کا معاملہ پر وکلا ء تنظیموں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی جس میں اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ریاستی دہشت گردی کے خلاف وکلا ء نے احتجاج کیا،گملے ٹوٹنے پر ان کیخلاف دہشت گردی کے مقدمے درج کئے گئے جو قابل مذت ہے، ملک جن حالات سے گزر رہا ہے اس میں بار اور بنچ میں فاصلہ کسی کے مفاد میں نہیں، چیف جسٹس پاکستان معاملے کے حل کیلئے فوری کمیٹی تشکیل دیں، اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو پورے ملک کے وکلا ء احتجاج پر اتر آئیں گے،لاہورہائی کورٹ بار کے صدر چودھری نصر اللہ وڑائچ کا کہناہے کہ گرفتار وکلا ء کو رہا کیا جائے سی ڈی اے نے ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے لئے وکلا ء کے چیمبر گرائے، اگر وکلا ء کے ساتھ یہ رویہ ترک نہ کیا گیا تو احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہو گا۔
چیف جسٹس سے مطالبہ

مزید :

صفحہ آخر -