خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2مارچ تک توسیع

خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2مارچ تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماخواجہ آصف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2مارچ تک توسیع کر دی،گزشتہ روزبیماری کے باعث خواجہ آصف کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج محمداکمل خان نے آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت کی،گزشتہ روزجیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو بتایا کہ زیر حراست ملزم خواجہ آصف ہسپتال میں زیر علاج ہے،خواجہ آصف کو ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ دیاجائے،خواجہ آصف کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ خواجہ آصف کا آپریشن ہے،کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ آنے کے بعد ان کااپریشن کیا جانا ہے، عدالت سے استدعاہے کی ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے،فاضل جج نے جیل سپرنٹنڈنٹ اور وکلاء کی استدعا منظور کرتے ہوئے مذکورہ بالاحکم کے ساتھ کیس سماعت ملتوی کردی۔
خواجہ آصف

مزید :

علاقائی -