شہر میں بد معاشوں، قبضہ مافیا اور سماج دشمن عناصر کی قطعی گنجائش نہیں، سی سی پی او 

    شہر میں بد معاشوں، قبضہ مافیا اور سماج دشمن عناصر کی قطعی گنجائش نہیں، سی ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں بدمعاشوں،قبضہ مافیا اورسماج دشمن عناصر کی قطعی گنجائش نہیں،لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے،قبضہ گروپ کسی صورت برداشت نہیں، کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی۔ پولیس نے گذشتہ تین روز میں شہر کے مختلف مقامات پر قبضہ مافیا کیخلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے غریب شہریوں کی کروڑوں روپے کی جائیداد اور اراضی واگذار کروا لی۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے قبضہ گروپ کیخلاف کامیاب آپریشن کے دوران شہری محمد نعیم کی کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل پراپرٹی قبضہ گروپ سے واگذار کروا لی۔اسی طرح اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے قبضہ گروپ کیخلاف ایک کامیاب آپریشن میں شہری جمیل کا پانچ مرلے کا گھر قبضہ مافیا سے واگذار کروایا۔ پولیس نے شفیق آباد میں قابضین کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے جمیل نامی شہری کا 20 کروڑ روپے مالیت کا 11 کنال اراضی پر مشتمل وراثتی پلاٹ واگذار کروایا۔ قبضے واپس ملنے پرشہریوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سرادار عثمان بزدار کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -