ایمرجنسی سروس نے24 گھنٹوں میں 923 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا 

 ایمرجنسی سروس نے24 گھنٹوں میں 923 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 923 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 579افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔420معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (64فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
 اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 399ڈرائیورز،کم عمرڈرائیور39،مسافر446اور165پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

مزید :

علاقائی -