کاہنہ، ٹرالے کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں 2موٹرسائیکل سوار جاں بحق

کاہنہ، ٹرالے کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں 2موٹرسائیکل سوار جاں بحق

  

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں موٹرسائیکل اورٹرالے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گئے پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کا روائی کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں فلائی اوور پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 2افراد ٹرالر کے ٹائروں تلے آکر موقع پر جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت 50سالہ حمید اور 36سالہ عمران کے نام سے ہوئی پولیس نے دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید :

علاقائی -