احد چیمہ کیس، گواہوں کے بیانات قلمبند، سماعت 23 فروری تک ملتوی

 احد چیمہ کیس، گواہوں کے بیانات قلمبند، سماعت 23 فروری تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے کیس میں تینوں گواہ کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے ریفرنس پر سماعت کی،گزشتہ روز جیل حکام کی جانب سے احد خان چیمہ کو عدالت کے روبرو پیش کیاگیا،عدالت نے نیب کے گواہ گوہر علی،محمد نوید اور شیخ سعد قیصر کا بیان قلمبند کیا،عدالت نے تینوں گواہوں کو وکلاء کی جرح کیلئے آئندہ سماعت پر بھی طلب کرلیاہے۔

احد چیمہ کیس

مزید :

علاقائی -