اراضی قبضہ کیس،شہباز شریف، مریم نواز کے وکلاء بحث کیلئے طلب 

     اراضی قبضہ کیس،شہباز شریف، مریم نواز کے وکلاء بحث کیلئے طلب 

  

لاہور(نامہ نگار)سول کورٹ نے زمینوں پر قبضہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر میاں شہباز شریف اور مریم نواز کے وکلاء کو 18مارچ کوبحث کیلئے طلب کرلیاہے،سول جج شیخ تقی نے عبد الرؤف کی درخواست پر سماعت کی،گزشتہ روزعدالت نے وکلاء کی ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ میاں شہباز شریف اور مریم نواز نے جاتی عمرہ کے گردونواح میں زمینوں پر قبضہ کررکھاہے،لواحقین کو دباؤ ڈال کر زمینیں اپنے نام کروائی گئیں،عدالت سے استدعا ہے کہ 400 کنال اراضی پر قبضہ فوری چھوڑنے کا حکم دیا جائے۔

اراضی قبضہ کیس

مزید :

علاقائی -