نشتر کالونی، 27سالہ لڑکی کی پرسرار ہلاکت،بداخلاقی کے بعد قتل کیا گیا،ورثاء

نشتر کالونی، 27سالہ لڑکی کی پرسرار ہلاکت،بداخلاقی کے بعد قتل کیا گیا،ورثاء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی کے علاقے میں 27سالہ لڑکی پرسرار طور پر ہلاک ہو گئی، ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو مبینہ طور پر بداخلاقی کے بعد قتل کیا گیا ہے پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ نشتر کالونی کے علاقے یوحناآباد میں کی رہائشی 27سالہ رابعہ ہسپتال میں پرسرار طور پر جاں بحق ہو گئی ورثا نے الزام لگایا ہے کہ27سالہ رابعہ کو بداخلاقی کے بعدقتل کیا گیا۔ پولیس نے مقتولہ کے والد امین مسیح کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا اہلخانہ کے مطابق مطابق مقتولہ کی اس کے رشتہ دار اعجاز مسیح نامی شخص کے ساتھ منگنی ہوئی تھی وقوعہ کے روز میری بیٹی اعجاز کے ساتھ دوائی لینے کے لیے گئی تھوڑی دیر بعد اس کا فون آیا کہ رابعہ کی حالت بہت خراب ہے ہم جب ہسپتال پہنچے تو رابعہ کی موت ہو چکی تھی شبہ ہے کہ اعجاز رابعہ ورغلا کر کو بداخلاقی کا نشانہ بناتا رہا جس کے باعث وہ حاملہ ہو گئی تھی اس روز ملزم اعجاز رابعہ کواسقاط حمل کے لیے لے گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئی۔
لڑکی قتل

مزید :

علاقائی -