تیاریاں مکمل، پاکستان سپر لیگ کا میلہ کل سے سجے گا

تیاریاں مکمل، پاکستان سپر لیگ کا میلہ کل سے سجے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6کا رنگا رنگ میلہ کل سے روشنیوں کے شہر کراچی میں سجے گا،میگا ایونٹ کیلئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے،پی ایس ایل 6 کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا،ریکارڈ تقریب میں گلوکارعاطف اسلم،عمران خان، حمیمہ ملک اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا ترانہ گنگنانے والے گلوگار بھی جلوہ گر ہوں گے،تمام ٹیموں کی ایونٹ سے قبل تیاریاں جاری ہیں،تمام  فرنچائزز  کے غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچ چکے ہیں اور پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔افتتاحی میچ میں دفاعی چیمئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔
افتتاحی میچ شام ساڑھے7بجے شروع ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6کا رنگا رنگ میلہ کل  شہر قائد کراچی میں  شروع ہو گا۔پی ایس ایل6میں مجموعی طور پر34میچز کھیلے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں 20میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی  میں کھیلے جائیں گے۔