پی ایس ایل6کی 40ہزار ٹکٹیں فروخت

پی ایس ایل6کی 40ہزار ٹکٹیں فروخت

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6کی ایک روز میں ہی 40ہزار ٹکٹیں فروخت ہو گئیں۔پی ایس ایل میلے کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا اور گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ہی بیشتر ٹکٹیں فروخت ہو گئیں اب صرف محدود ٹکٹیں ہی باقی رہ گئیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچز کی وی آئی پی، فرسٹ کلاس اور پریمیئم ٹکٹیں فروخت ہو گئیں جبکہ جنرل انکلوژر میں شامل 5 سو، ایک ہزار اور 2 ہزار والی چند ٹکٹیں ہی باقی رہ گئی ہیں۔پی ایس ایل سیزن 6کے صرف 8میچز میں 5سو روپے والی ٹکٹیں مختص کی گئی ہیں جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ نمبر 4، 5، 6، 12اور 15میں 5سو روپے والی ٹکٹیں رکھی گئی ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 5میچز کی مجموعی طور پر 5سو روپے والی 907ٹکٹیں باقی رہ گئیں جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں میچ نمبر 21، 29اور 30میں 5سو روپے والی ٹکٹیں مختص ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 3میچز کی 5سو روپے والی صرف 24ٹکٹیں بچ گئی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -